دسویں ،بارہویں بورڈ امتحان کا 17جولائی سے آغاز

   

نئی دہلی،31 مئی(سیاست ڈاٹ کام)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کی جانب سے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان کے لئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان اتوار کو کردیاگیا۔انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ امتحانات 17 جولائی سے شروع ہوں گے اور 13 اگست تک چلیں گے ۔اس دوران بارہویں کے 41 پیپر اور دسویں کے 46 پیپر ہوں گے ۔امتحان دوپہر 2:30 بجے سے 5:30 ہوگا۔صرف دسویں کے ہندوستانی میوزک کا پیپر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ سی بی ایس ای کے بورڈ کے امتحان کے لئے سویم پورٹل پر پیرسے لیکچر شروع ہوں گے ۔