دسویں جماعت کامیاب افراد کیلئے پوسٹل ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں ،درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 5 اگست (ایجنسیز) ملک بھر کے مختلف پوسٹ آفسس میں گرامینا ڈاک سیوک-برانچ پوسٹ ماسٹر (BPM)/اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر (ABPM) کی ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے 30,041 ملازمتیں پْر کی جائیں گی۔ ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کو دسویں جماعت کامیاب ہونا چاہیے۔ 10ویں جماعت میں ریاضی، انگریزی اور مقامی زبان کا مطالعہ کیا ہو۔ کمپیوٹر کا علم اور سائیکل چلانا ضروری ہے۔ امیدواروں کا انتخاب کلاس 10 میں حاصل کردہ نمبروں اور دستاویز کی تصدیق کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 23 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں30 ہزار 41 ملازمتوں میں سے تلنگانہ میں 948، اے پی میں – 1045پوسٹس: گرامین ڈاک سیوک-برانچ پوسٹ ماسٹر (BPM)/اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر (ABPM)تنخواہ کا پیمانہ: BPM پوسٹ کے لیے 12,000-29,380/- روپے، ABPM پوسٹ کے لیے 10,000-24,470/- روپے قابلیت: 10ویں پاس۔ 10ویں جماعت میں ریاضی، انگریزی اور مقامی زبان کا مطالعہ کیا ہو۔ کمپیوٹر کا علم اور سائیکل چلانا ضروری ہے۔ عمر: اگست 2023 تک 18-40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال، او بی سی کے لیے تین سال اور پی ایچ سی کے لیے دس سال کی چھوٹ ہے۔انتخاب: دسویں جماعت میں حاصل کردہ نشانات کی میرٹ کی بنیاد پردرخواست کی فیس: 100 روپیدرخواست: آن لائن آخری تاریخ: 23 اگسٹ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ: https://indiapostgdsonline.gov.in/ملاحظہ کریں۔