دسہرہ سے قبل اسکولوں کی کشادگی ممکن نہیں : مرکز

   

Ferty9 Clinic

l جولائی کے اواخر میں ماہرین سے مشاورت اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ متوقع
l امریکہ کی طرز پر ملک میں تعلیمی سال 2020-21 کو صفر کرنے پر غور
حیدرآباد۔9جون(سیاست نیوز) ملک میں تعلیمی سال 2020-21 صفر کردیا جائے گا!ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے دوران مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے گذشتہ یوم 15اگسٹ سے قبل اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی کشادگی کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا15 اگسٹ کے بعد ہی تعلیمی ادارو ںکی کشادگی ممکن ہے لیکن آج وزارت کی جانب سے دئیے جانے والے اشاروں میں یہ کہا گیا ہے کہ دسہرہ سے قبل اسکولوں کی کشادگی ممکن نہیں ہے ۔دسہرہ 25اکٹوبر کو ہے اور اگر دسہرہ سے قبل تعلیمی اداروں کی کشادگی ممکن نہیں ہے تو ایسی صورت میں نصف تعلیمی سال کو ختم تصور کیا جا رہاہے مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے جولائی کے اواخر میں ریاستی حکومتوں کے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے مشاورت کے بعد اسکول ‘ کالجس کی کشادگی کے سلسلہ میں اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بتدریج خاتمہ کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ جولائی کے اواخر میں تعلیمی اداروں کی کشادگی کے سلسلہ میں غور و مشاورت کی جائے گی اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا لیکن ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اب وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ دسہرہ کے بعد ہی تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لائی جائے گی ۔تعلیمی سال 2019-20 کے اواخر میں جوصورتحال پیدا ہوئی تھی اس کے سبب ملک کی بیشتر ریاستوں میں تعلیمی سال کے آخری دو ماہ ضائع ہوگئے تھے لیکن اب ایک اور تعلیمی سال کو صفر کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے کہ اگر جولائی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں اگسٹ میں بھی تعلیمی اداروں کی کشادگی ممکن نہیں ہے اسی لئے اب اکٹوبر کے اواخر میں تعلیمی اداروں کی کشادگی کے متعلق غور کیا جانے لگا ہے لیکن جب کبھی تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لائی جائے گی اس وقت اسکولوں اور کالجس میں بھی سماجی فاصلہ کی برقراری کی شرط لازمی ہوگی ۔تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلہ کی شرط کے ساتھ کشادگی کی گنجائش موہوم ہونے کے سبب یہ کہا جانے لگا ہے کہ ملک میں تعلیمی سال 2020-21 کو امریکہ کے طرز پر صفر کردیا جائے گا۔