دس نکسلیوں کی خودسپردگی

   

بیجاپور ء چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں پانچ انعام یافتہ نکسلیوں سمیت دس نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جمعہ کو خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں میں سے نیامگیری ایریا کمیٹی کے رکن ارجن مڑکم (20) پر 2 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ دریں اثناء پالا گوڈا جنتانا سرکار کی نائب صدر ہڑما تاتی عرف مورالی (38)، نکسلائٹس ہنگا ماڑوی(42)، بھیما ماڑوی (34) اور نندا مڈکم (45) پر ایک ایک لاکھ روپے کا انعام ہے ۔