٭ جنائک جنتا پارٹی لیڈر دشیانت چوٹالہ کے والد اجئے چوٹالہ کو دو ہفتوں کیلئے محروسی سے چھٹی عطا کی گئی ہے۔ ان کو دہلی تہاڑ جیل سے ہفتہ کو یا اتوار کی صبح رہا کیا جائے گا۔ اجئے چوٹالہ کو یہ راحت ہریانہ میں بی جے پی کیساتھ جے جے پی کی مخلوط حکومت کیلئے معاملت طے ہونے کے فوری بعد ملی ہے۔ دشیانت ڈپٹی چیف منسٹر ہریانہ کی حیثیت سے اتوار کو حلف لیں گے۔