دعاگو ہوں کہ کسی کانگریس لیڈر کو یو اے پی اے کے تحت جیل ہو

,

   

نئی دہلی ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ اے آئی ایم آئی ایم اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ کوئی سرکردہ کانگریس لیڈر ’’یواے پی اے (قانون) کے تحت جیل جائے اور وہاں کم از کم 10 ماہ قید رہے تاکہ کانگریس کو اس کی تکلیف محسوس ہو۔ اسد اویسی نے گزشتہ روز انسداد غیرقانونی سرگرمیاں ترمیمی بل پر مباحث کے دوران یہ بات کہی اور کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا کہ اُس نے اقتدار میں رہتے ہوئے یہ (ظالمانہ) قانون لایا تھا۔