پروفیشنل ، دینی مزاج اور عقدثانی کے رشتے دستیاب، خصوصی کاؤنٹرس
حیدرآباد ۔5 اگست (سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب کیلئے دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 6 اگست کو صبح 10 تا 2 بجے دن عابد علی خان سینیٹری ہال محبوب حسین جگر عابڈز میں منعقد ہوگا۔ پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، ایم بی اے، ایم سی اے، گریجویشن، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم، حافظ و فاضل، عقدثانی کے علاوہ تاخیر سے شادی اور گونگے و بہرے معذورین کیلئے بھی کاونٹر رہے گا۔ انجینئرنگ کاؤنٹر پر لڑکے کا تعارف پیش کیا جائے گا۔ اس سہولت سے بھی والدین اپنے لڑکوں کا تعارف (بائیو ڈاٹا) دیتے ہوئے اناؤنس کرواسکتے ہیں۔ والدین اور سرپرست جنہوں نے گذشتہ پروگرام میں رجسٹریشن کروایا ہے، وہ اپنے ساتھ فوٹوز و بائیو ڈاٹا کے کاپیز ساتھ رکھیں اور جن والدین کو نیا رجسٹریشن کروانا ہو تو وہ فوٹو اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروگرام میں والدین کو کمپیوٹر کی مدد سے رشتوں کی فراہمی کا نظم رکھا گیا ہے۔ والدین کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی جس کا علحدہ کاؤنٹر رہے گا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت سیاست کے فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر ذرائع سے مہیا کی جارہی ہے تاکہ اس پروگرام کو حیدرآباد، تلنگانہ کے اضلاع، ملک کی تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، دوحہ قطر، دوبئی، ابوظہبی کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کیلئے پروگرام کے آغاز سے لیکر اختتام تک نشر کی سہولت رہے گی۔ احتیاطی تدابیر کیلئے پروگرام میں آنے سے قبل سنیٹائزر رکھنا اور ماسک لگانا ضروری ہے۔ مزید تفصیلات جناب سید خالد محی الدین اسد فون نمبرات 7207524803 ، 9848004353 پر ربط کریں۔