حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست اور سنٹرل پبلک اسکول کے باہمی اشتراک سے بروز جمعہ 20 جنوری کو شام 4-30 تا 7 بجے عابد علی خاں سنیٹنری ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایک خصوصی پروگرام ’ ایک شام اردو کے نام ‘ مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے زیر نگرانی اس پروگرام میں اسکول کے طلباء طالبات اردو کے اصناف سخن اسٹیج پر پیش کریں گے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے ذاتی خصوصی دلچسپی سے اس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ جناب ظفر اللہ فہیم ڈائرکٹر سنٹرل اسکول اور ایم اے حمید نے اردو دوست احباب سے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے اور پروگرام کو یادگار بنانے کی اپیل کی ۔۔