دفعہ 370پر بی ایس پی کی حیرت انگیزحمایت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی5 اگست(سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق آئین کی دفعہ 370 کو ہٹانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی حلیف جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) نے راجیہ سبھا سے آج واک آؤٹ کیا جبکہ اکثر مواقع پر مودی کی مخالفت کرنے والی بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اس کی حمایت کرکے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا۔ راجیہ سبھا میں اس مسئلے پر بحث کے دوران جنتا دل یونائیٹیڈکے رام ناتھ ٹھاکرنے کہا کہ آئین کی دفعہ 370 پر عدالت کے فیصلے یا اس موضوع پر باہمی رضامندی سے کوئی فیصلہ کیا جانا چاہیے ۔ اس کے بعد انہوں نے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا۔ بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا نے دفعہ370 کو ختم کرنے والے حکومت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم محض جموں و کشمیر ہی نہیں ہیں۔ اس سے بہت زیادہ ملک کے دوسرے حصے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس التزام کے ختم ہونے سے اقلیتی افراد اور دلت بھی جموں وکشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں۔ ان کی پارٹی نے اس وجہ سے اس کی حمایت کی ہے ۔ وائی ایس کانگریس کے وجے سائے ریڈی نے بھی حکومت کی تجویز کی حمایت کی۔