دفعہ 370کی شنوائی ،وکلاء کا شکر گزار ہوں:عمر عبداللہ

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ان تمام وکلا کا شکریہ ادا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370معاملہ کی شنوائی کیلئے درخواست گذاروں کی طرف سے پیش ہوئے ۔عمر عبداللہ نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شنوائی کی شروعات کپل سبل سے ہوئی اور اس میں مظفر بیگ یا گوپال شنکر نارائن آخری وکیل ہوں گے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف معاملہ جاری ہے۔ عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370 کی شنوائی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ میں ان تمام وکیلوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس میں حصہ لیا میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ شنوائی کی شروعات کپل سبل سے ہوئی اور اس میں مظفر بیگ یا گوپال شنکر نارائن آخری وکیل ہوں گے ‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ وکیلوں نے اس میں حصہ لے کر جموں وکشمیر کے ان لوگوں جو 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے ساتھ نہیں ہیں، کو یہ احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بہترین وکیلوں نے عدالت عظمیٰ میں جموں و کشمیر کے حق میں بولا جس سے ہمیں لگا کہ اس لڑائی میں ہم اکیلے نہیں ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مطمئن ہیں کہ جو ہم کر سکتے تھے ہم نے وہ کیا اب فیصلے کا انتظار کریں گے۔