دفعہ 370 تنسیخ کرکے حکومت آگ سے کھیل رہی ہے : ویرپا موئیلی

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ویرپا موئیلی نے پیر کو کہاکہ این ڈی اے حکومت کشمیر کی دفعہ 370 کو اس لئے معطل کیا ہے کہ اسے سیاسی ایجنڈہ کے بغیر کسی عوامی رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے روبہ عمل لایا جائے اور حکومت نے متعلقہ فریقین کی رائے کو نظرانداز کرتے ہوئے آگ سے کھیل رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے اس عمل کو وفاقی ڈھانچہ پر حملہ کے مترادف قرار دیا اور دفعہ 370 کی تنسیخ پر صدر کووند کی دستخط دراصل غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر دستوری ہے جس کا مقصد کشمیر کی ازسرنو تاریخ مرتب کرنے کے مترادف ہے۔ اس دفعہ کو دستوری تاریخ مرتب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم جواہرلعل نہرو نے سوچ سمجھ کر ہی دستور میں جگہ دی تھی اور انھوں نے کہاکہ صدرجمہوریہ نے پارلیمنٹ کی تائید کے بغیر ہی اس نوٹیفکیشن کو جاری کردیا۔ کرناٹک کانگریس صدر دنیش گنڈوراؤ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ حکومت معاشی سطح پر ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ خطرناک کشمیری کھیل کھیلا ہے۔ پیر کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے اور وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ہندوستان کس جانب گامزن ہے۔