دفعہ 370 پر سمینار جے این یو میں جھڑپیں

   

٭ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نے دفعہ 370 کے موضوع پر ایک سمینار منعقد ہوا جس میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ موجود تھے، مبینہ طور پر بعض طلبہ نے نعرہ بازی شروع کردی جس کی وجہ سے اے بی وی پی کارکنوں نے جوابی نعرہ بازی کی۔ سنگھ کو لکچر دینے کیلئے مدعو کیا گیا جس کا موضوع دفعہ 370 ، امن ، استحکام اور جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی تھا۔