دفعہ 370 کی منسوخی سے خطہ میں سنگین ارضی مضمرات رونما : التجا مفتی

,

   

سری نگر۔ 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی صدر و سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے دفعہ 370 کی منسوخی کے یکطرفہ فیصلے نے خطے میں سنگین ارضی مضمرات کو جنم دیا ہے ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے ہندوستان کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کے مطالبے سے وہ معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے جس کے حل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ کیا صرف نظر بندی سب کو خاموش کرسکتی ہے ۔انہوں نے انگریزی روزنامہ ‘دی ہندو’ میں شائع ایک رپورٹ کی لنک کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی تھنک ٹینک کے ایک سینئر مصنف نے اپنے ایک مضمون میں چین اور ہندوستان کے درمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جاری تازہ ٹکراؤ کو دفعہ 370 کی منسوخی سے منسوب کیا ہے ۔