دفعہ370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کی پہلی پارٹی میٹنگ

   

سری نگر : سال گزشتہ کی 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی تنسیخ کے بعد چہارشنبہ کے روز پہلی بار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ یوتھ پی ڈی پی صدر وحید الرحمان پرہ نے صوبائی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد طلب کی تھی۔پارٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے یو این آئی کو بتایا:’ہمیں 3 ستمبر کو میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جب پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی ہانجورہ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ طلب کی تھی‘ ۔