دلبرداشتہ شخص کی ٹرین کے آگے خودکشی

   

حیدرآبا۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) سالی سے بدسلوکی پر دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے خودکشی کرلی۔ بلارم کے علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 27سالہ کپوٹ کمار نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ کمار پیشہ سے میستری جو میڑپلی علاقہ کا ساکن تھا کل کمار کی اس کی سالی سے بحث ہوئی تھی اور اس نے سالی کے ساتھ بدسلوکی اور گالی گلوج کی جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا جس نے بلارم علاقہ کا رخ کیا اور ٹرین کے آگے خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔