دلت بندھواسکیم پر دلتوں کو مکمل اختیار دیاجائے :ای راجندر

   

حیدرآباد۔ 5 دسمبر (یو این آئی) بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس سی طبقہ کو اونچااٹھانے شروع کردہ دلت بندھواسکیم کی رقم پر ایس سی استفادہ کنندگان کو اختیار کیاجائے ۔ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ایلندی کنٹہ روانگی کے موقع انہوں نے حضرت ناگل میراں کی درگاہ پر بھی حاضری دی۔انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس میں ایس سی اور بی سی طبقات کو ترجیح نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں حصہ لینے والے افراد کو نظرانداز کیاجارہا ہے ۔