دلت سرکاری و موظف ملازمین بھی اسکیم کے اہل، چیف منسٹر سے ٹی این جی اوز کا اظہار تشکر
سنگا ریڈی۔ دلت بندھو اسکیم کے لیے دلت سرکاری اور وظیفہ یاب ملازمین کو حکومت کی جانب سے اہل قرار دینے کے اعلان کا ملازمین سرکار کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ سنگاریڈی میں مسٹر سوشیل بابو صدر ٹی این جی اوز یونین ضلع سنگا ریڈی کی قیادت میں نرسملو سیکریٹری’ وینکٹ ریڈی’ سری کانت ‘ غوثِ معین الدین ہاشمی’ شکیل’سرنویس’ بھاسکر’ اور دیگر ٹی این جی اوز ملازمین نے کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو بابا صاحب امبیڈکر اور کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کی تصویر کو دودھ سے نہلا جر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سوشیل بابو صدر ٹی این جی اوز یونین نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ نے دلت بندھو اسکیم کا آغاز کیا ہے جو سماجی مساوت اور انقلاب کا نقیب ہے۔ دلت بندھو کے تحت ہر دلت خاندان کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کی عمل آواری کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپیہ خرچ کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہے۔ دلت بندھو اسکیم کے لیے دلت سرکاری ملازمین اور وظیفہ یاب ملازمین کو بھی اہل قرار دیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ریاست تلنگانہ واحد ریاست ہے جو دلت طبقے کی ترقی کے لیے دلت بندھو جیسی اسکیم پر عمل کر رہی ہے۔ چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ سماج کے تمام طبقات کی سماجی اور معاشی ترقی جے لیے بے مثل اقدامات کر رہی ہے۔ تلنگانہ فلاح و بہبود اسکیم کی عمل آواری میں ملک میں سر فہرست ہے اس کے علاوہ دیگر تمام شعبوں کی ترقی پر توجہ دی ہے۔
