٭ اترپردیش میں ایک کم عمر دلت لڑکے کو محض اس لئے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا کہ اس نے اونچی ذات کے اعتراضات کے باوجود مقامی مندر جاکر پوجا کی تھی ۔ 17سالہ وکاس کمار کو اعلیٰ ذات کی فیملی کے 4نوجوانوں نے اُس کے گھر پہنچ کر ہلاک کیا ۔ وکاس کے باپ نے بتایا کہ اس کا لڑکا یکم جون کو ضلع امروہہ کے گاؤں دوم کھیرا کی شیو مندر میں پوجا کی تھی ۔ اُسے اعلیٰ ذات کی فیملی کے بعض افراد نے دیکھ لیا تھا اور پھر اُس کے گھر آئے اور ہلاک کردیا۔
