دلت کو اغوا کرنے‘ پیٹنے اور زبردستی پیشاب پینے پر مجبور کرنے کا واقعہ

,

   

سنگرور۔پنجاب کے سنگرور ضلع میں پولیس کے مطابق ایک37سالہ دلت شخص کو بری طرح پیٹنے اور پرانے تنازعہ کے معاملے میں زبردستی پیشاب پلانے کاواقعہ پیش آیاہے۔

ایچ ٹی کی خبر کے مطابق موناک کے ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نے کہاکہ 7نومبر کے روز دو ملزمین نے سنگرورسے 55کیلومیٹر فاصلے پر واقعہ لہرا کے قریب میں واقع چنگی والا گاؤں کے چنگمیل سنگھ کو اغوا کیاتھا۔

رینکو‘ امرجیت سنگھ‘ لکی عرف گولی او ربیٹا عرف بنڈر یہ تمام ملازمین چنگی والا گاؤں کے رہنے والے ہیں جن پر واقعہ رونما ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

مذکورہ ڈی ایس پی نے جمعرات کے روز کہاکہ ”اب مذکورہ الزامات کی جانچ کررہے ہیں مگر اب تک کسی کی بھی گرفتار ی عمل میں نہیں ائی ہے“۔

ستمبر21کے روز پیش ائے ایک تنازعہ کے بعد متاثرہ کی شکایت کے مطابق جگمیل دراصل رینکو سے مفاہمت کے لئے آیاتھا۔ستمبر7کے روز متاثرہ کو رینو او ربنڈر نے اس کے گھر واقعہ پنچ گردیال سنگھ سے 9بجے صبح کے قریب اغوا کرلیا او رینکو کے مکان لے گئے جہاں پر امرجیت پہلے سے موجو دتھا۔

ایک کھنبہ سے متاثر ہ کو باندھ کر مبینہ طور پر اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی گئی۔

متاثرہ نے کہاکہ ”مذکورہ ملزمین نے مجھے اسٹک اور راڈس سے پیٹا۔ جب میں نے پانی مانگا تو انہوں نے مجھے زبردستی پیشاب پلانے کاکام کیا“۔

ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ساتھ میں ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ بھی ان پر نفاذ کرتے ہوئے لہرا پولیس اسٹیشن مں یایف ائی آر درج کرائی گئی ہے