ٓٓٓٓالماری میں رکھے تمام زیوارت اور 15لاکھ روپئے نقد لے کر مونیکا فرار ہوگئی تھی۔
غازی آباد۔گیارہ سال کے عرصہ میں ایک عورت نے 8سینئر سٹیزنس سے شادی کی‘ اپنے شوہروں کا بھروسہ جیتا اور پھر زیورات‘ نقدی رقم لے کر لاپتہ ہوگئی۔
کوی نگر سے تعلق رکھنے والے ایک66سالہ کنسٹرکشن کنٹراکٹر جوگل کشورمونیکا کا آخری شکار تھے۔
کشور جس نے اپنی بیوی کی موت کے ایک سال بعد اپنی عمر سے 25سال چھوٹی مونیکا سے شادی کرانے والے ادارے سے رابطہ کرتے ہوئے شادی کرلی تھی۔
مگر شادی کے دوماہ بعد ایک صبح کشور جب اٹھے تو انہیں گھر خالی ملا۔ٓالماری میں رکھے تمام زیوارت اور 15لاکھ روپئے نقد لے کر مونیکا فرار ہوگئی تھی۔انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ مونیکااپنے ہاتھوں میں ایک بیگ لے کر جارہی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کشور نے الزام لگایاہے کہ جب اس نے دہلی نژاد ایجنسی سے رابطہ کیاتب اس کے مالک نے اس کشور پر فرضی مقدمہ دائرکرانے کی دھمکی دی اور مزید20لاکھ روپئے کی مانگ کی تھی۔
مونیکا کے سابق شوہر کی تلاش کرنے کے بعد کشور کو اس بات کی جانکاری ملی کہ وہ بھی اسی طرح کے حالات سے گذار ہے۔
تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اسی شادی کرانے والی ایجنسی نے ہی وہ شادی بھی طئے کی تھی۔
ابتدائی جانچ میں پولیس کو اس بات کا انکشاف ہوا کہ مونیکا نے پچھلے د س سالوں میں 8سینئر سٹیزنس سے شادی کی اور کچھ ہفتوں کے بعد زیورات کے ساتھ نقدی لے کرفرار ہوگئی ہے۔
زیادہ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اس کی تمام شادیاں طئے کرانے والے کوئی اور نہیں بلکہ کھنہ ویواہ کیندر ہی رہا ہے۔
دہلی این سی آر میں ریٹائر ڈ گورنمنٹ ملازمین اورکاروباری ہی مونیکا کے نشانے پر رہے ہیں۔ شادی کرانیو الی مذکورہ ایجنسی نے کشور کو بتایاکہ فی الحال دہلی کے ایک ریٹائرڈ جج سے مونیکا کی شادی ہوئی ہے۔
تاہم اس نے مونیکا کا پتہ بتانے سے انکار کیاہے‘ اس کے بجائے کشور کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی بھی دھمکی دی ہے۔
کشور کی شکایت پر سٹی پولیس نے مونیکا اور کے فیملی ممبرس کے علاوہ ایجنسی کے مالک کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 420‘419‘380‘384‘388اور 120بی کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔