دلیپ کمار کے پسماندگان میں ان کی بیوی معروف اداکارہ سائرہ بانو ہیں جس کے ساتھ 1966میں شہنشاہ جذبات نے شادی کی تھی۔
ممبئی۔ افسانوی اداکاہ محمد یوسف خان جو دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہیں 7جولائی کے روز شدید علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔ ان کی عمر98 سال کی تھی۔
عائشہ بیگم اور لالہ غلام سرور خان کے گھر 1922میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ اپنے چھ دہوں پر مشتمل کیریر میں انہوں نے بے شمار یادگارفلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائی جس میں جوگن‘بابل‘ دیدار‘ داغ‘ انسانیت‘ پیغام او رمغل اعظم بھی شامل ہیں۔
دلیپ کمار او رسائرہ بانو کی پیار کی کہانی
دلیپ کمار کے پسماندگان میں ان کی بیوی معروف اداکارہ سائرہ بانو ہیں جس کے ساتھ 1966میں شہنشاہ جذبات نے شادی کی تھی۔مذکورہ اداکار سائرہ سے 22سال سینئر تھے۔
اپنے کئی انٹرویوز میں سائرہ نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ وہ بہت ہی کم عمری کے دور سے کمار سے متاثر تھیں۔ایک انٹرویو میں مذکورہ اداکار ہ نے کہاتھا کہ”میں ہی ایک لڑکی تھی جو دلیپ کمار پر مرتی تھی۔میرے لئے یہ ہوا میں کوئی محل نہیں تھا‘ اپنے آپ اور اوپر والے پر یقین کی مضبو ط بنیادوں پر میرے خواب تھے“۔
انہوں نے دلیپ کمار کی ’آن‘ دیکھی اور ایک دن ان کی بیوی بن جانے کے خواب دیکھنا شروع کردیا“
ایسا مانا جاتا ہے کہ سائرہ کی والدہ نسیم بانو نے سائرہ او ردلیپ کمار کی 11اکٹوبر1966کے روز شادی کرانے میں اہم رول ادا کیاتھا۔مدھوبالا سے تعلقات ختم کرتے ہوئے کمار نے یہ شادی کی تھی۔
مگر کیاآپ جانتے ہیں دلیپ کمار نے حیدرآبادی نژاد آسما رحمن سے بھی شادی کی تھی‘ حالانکہ سائرہ بانو سے ان کی شادی کے بعد بھی یہ ہوا تھا؟۔
کمار اور آسما رحمن کے ساتھ ان کی متنازعہ شادی
دلیپ کمار نے1981میں آسما رحمن سے حیدرآباد میں ایک کرکٹ میاچ پر ملاقات کے بعد شادی کی تھی۔
مذکورہ ادکارنے اس شادی کو پوشیدہ رکھا اور یہ دوسال سے زیادہ قائم نہیں رہی۔ذرائع کے مطابق مقامی نیوز پیپرس میں شادی کا صداقت نامہ شائع ہونے کے بعد دلیپ کمار کی دوسری شادی نے خوب سرخیاں بٹورے۔
بعد میں دلیپ کمار نے 1983میں آسماکے ساتھ اپنے تعلقات ختم کردئے تھے۔ اپنی 2014میں شائع ہونے والی سوانح عمری دی سبسڈینس اور دی شاڈو برائے دلیپ کمار‘ میں مذکورہ اداکار نے اپنی دوسری شادی کے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹھیک ہے‘ میرے زندگی کا ایک مرحلہ ہے جس کو میں فرامو ش کرنا چاہتاہوں اور جس کے لئے ہم‘ سائرہ او رمیں ایک داخلی خلفشار میں داخل ہوئے تھے جو ایک بڑی غلطی تھی جس کو میں نے دباؤ میں ایک عورت جس کا نام آسما رحمن تھا جس سے حیدرآباد(تلنگانہ) میں ایک کرکٹ میاچ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جہاں پر وہ اپنے شوہر کے ساتھ مقیم تھیں کے ساتھ تعلقات میں آگیاتھا“۔
انہوں نے کہاتھا کہ ”وہ تین بچوں کی ماں تھی جس وقت ایک مداح کی طرح ان کا تعارف کروایاگیاتھا وہ دوسرے مداحوں کی طرح ہی دیکھائی دے رہی تھیں‘ جس کو میرے بہنوں فوزیہ او سعیدہ نے عوامی مقامات پر متعارف کروایاتھا۔
وہ میری بہنوں کی دوست تھی“۔انڈیاٹوڈے نے ان کے بیان کا حوالہ دیتے کہاکہ کمار کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ سائرہ بانو نے اپنے ردعمل میں بتایاکہ”میں ان کی دوبیویوں میں سے ایک بن کر رہنا نہیں چاہتی تھی۔
اس سے قبل افواہیں او رخدشات کافی تھے مگر انہوں نے قرآن کی قسم کھاکر کہایہ سچ نہیں ہے تو مجھے یقین کرنا ہی تھا۔ میری منشاء قانونی عدالتوں کا استعمال نہیں تھا“۔
آسما کی شادی صادق محی الدین سے ہوئی تھی جس کا دلیپ کمار سے ملاقات سے قبل طلاق ہوگیاتھا۔ دلیپ کمار سے شادی ختم ہونے کے بعد وہ حیدرآباد واپس لوٹ گئیں اور صادق سے دوبارہ شادی کرلی۔
فی الحال وہ بنگلورو میں اپنے شوہر او ربچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔