دلیپ کمار کا بنگلہ 172 کروڑ میں فروخت

   

ممبئی: ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار دلیپ کمار کا ممبئی میں سمندر کے کنارے پالی ہل میں واقع بنگلہ 170 کروڑ روپے میں فروخت ہو گیا ہے ۔ دلیپ کمار اس عمارت کے ٹرپلیکس بنگلے میں رہتے تھے ۔ اس بنگلے کی جگہ اب لجنڈ بلڈنگ کھڑی ہوگی۔ یہ بنگلہ ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ نے خریدا ہے ۔ کمپنی نے اس کشادہ بنگلے کیلئے 172 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ یہ لین دین بلیک روک کمپنی کے ذریعہ کیا گیا ۔ 9,527 مربع فیٹ کے رقبے والے بنگلے کی ڈیل 1,62,000روپے فی اسکوائر فیٹ کی مقررہ قیمت پر کی گئی۔ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن کیلئے 9.33 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔
یہ باندرہ کے علاقے میں کسی پراپرٹی کے لیے موصول ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے ۔دلیپ کمار نے 2016 میں عشر گروپ کے ساتھ پالی ہل میں ایک بنگلے کو گرانے اور اس جگہ پر ایک لگژری رہائشی عمارت بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔ تعمیر نو کے اس منصوبے کا نام ‘دی لیجنڈ’ ہے ۔ اس عمارت میں 4 اور 5 بی ایچ کے کے لگژری گھر بنائے جائیں گے ۔ اس پروجیکٹ میں 2 ہزار مربع فٹ رقبہ میں ایک میوزیم بھی بنے گا، جو دلیپ کمار کو وقف کیا جائے گا۔ 2023 میں، ڈویلپر نے اعلان کیا کہ ‘دی لیجنڈ’ عمارت میں 15 لگژری گھر بنائے جائیں گے ۔ اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ 2027 میں مکمل ہو جائے گا۔ اس سے تقریباً 900 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔