دل بھی تیرا ہم بھی تیرے

   

نئی دہلی ۔ 18 مئی (ایجنسیز) ایسا لگتا ہیکہ مرکز کی بی جے پی حکومت مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ حالیہ آپریشن سندور کو بھی اب سیاسی رنگ دیا جارہا ہے جہاں اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان کو صرف اس لئے گرفتار کرلیا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر آپریشن سندور کے بارے میں لکھا تھا لیکن دوسری طرف فوج کی مایہ ناز کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف فرقہ وارانہ اور توہین آمیز بیان دینے والے مدھیہ پردیش کے بی جے پی وزیر وجے شاہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ ایک گرفتار اور دوسرا آزاد۔ شاید مرکزی حکومت نے انہیں ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کی گیارنٹی دے رکھی ہے۔