دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ طالب علم کی موت

   

حیدرآباد30 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا۔اس طالب علم کی شناخت مستاباد کے پوتگل کے رہنے والے 18سالہ کے بالاکرشنا کے طورپر کی گئی ہے جو ایک پرائیویٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔اس نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کو ہاسپٹل منتقل کیا۔بعد ازاں بہتر علاج کیلئے دوسرے ہاسپٹل کو لے جایاگیا جہاں ایک اور شدید دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔