پونے: کرکٹ کے میدان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ یہ واقعہ پونے کے گراواری اسٹیڈیم میں میچ کے دوران پیش آیا۔ 35 سالہ بیٹر عمران پٹیل جو اوپنر ہیں، اچانک سینے میں دردکی شکایت کرتے ہوئے زمین پرگر پڑے۔ بیٹنگ کے دوران عمران نے سینے میں شدید درد محسوس کیا اور امپائرز کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، اور عمران میدان سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ فوری طور پر انہیں دواخانہ منتقل لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی وفات پا چکے ہیں۔ یہ واقعہ میچ کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران پیش آیااور کیمرہ میں قید ہوا۔