حیدرآباد۔ صحت کے شدید بحران کے پیش نظر جس کی وجہہ سے ریاست حکومت کو لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا‘ کئی صورتوں میں انسانیت فروغ پذیر ہے۔ اپنی اس عمل کے پر پیر کے روز ایک ٹریفک کانسٹبل نے انٹرنٹ پر لوگوں کا دل جیت لیاہے۔
سوماجی گوڑہ میں پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دینے کے دوران مذکورپولیس کانسٹبل مہیش نے دیکھا کہ سڑک کے کنارے دوسرے سے دو بچے کھانے کی درخواست کررہے ہیں۔ حالت پر تشویش او رہمدری کرتے ہوئے مذکورہ افیسر نے فوری اپنا لنچ باکس لیا اور بھوکے بچوکو دیدیا۔
مذکورہ بچوں کا ردعمل بیش قیمتی تھا
ہم ویڈیو میں یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کانسٹبل نہایت خلوص کے ساتھ ان بچوں کو کھانا پیش کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’کھالو بیٹا‘ کھالو‘جو دل کو چھولینے والا ایک منظر ہے۔
یہ واقعہ سوماجی گوڑہ میں پیش آیا جو پنجا گٹہ پولیس اسٹیشن کے تحت ہے۔ اس واقعہ پریہاں ہم ٹوئٹر کے کچھ ردعمل بھی پیش کررہے ہیں۔