نیویارک: سائنسی تحقیق پر مبنی جرنل نیچر نیوروسائنس میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہیکہ معمر افراد کے دماغ کو ہلکا برقی جھٹکا دینے سے ان کی قلیل اورطویل مدتی یادداشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے شریک مصنف رابن رائین ہارٹ نے بتایا کہ عمر کے ساتھ ساتھ یادداشت کی کمی علمی زوال کی ایک عام علامت ہے۔ مثال کے طور پر یادداشت کم ہونے سے فیصلہ سازی، منصوبہ بندی کرنے اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔تحقیق کے دوران رائین ہارٹ اور ان کی ٹیم نے دیکھا کہ اگر دماغ کے مخصوص حصوں کو 4 روز تک 20 منٹ کے سیشنز کے ذریعہ ہلکے برقی جھٹکوں سے ہدف بنایا جائے تو ایک ماہ تک یادداشت میں تنزلی کو روکا جا سکتا ہے۔