دمام کی 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

   

دمام ۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر دمام کے احد محلے میں کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی تاہم کوئی شخص متاثر نہیں ہوا۔محکمہ شہری دفاع کے عہدیداروں نے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا۔گیارہ بچوں سمیت 48 افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹرپر بیان میں تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دمام کے احد محلے کی چار منزلہ عمارت کے آخری فلور کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی۔شہری دفاع کے عہدیداروں نے بروقت اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی۔گیارہ بچوں سمیت 48 افراد کو بحفاظت عمارت سے منتقل کردیا گیا۔ عمارت کا کوئی بھی مکین زخمی نہیں ہوا۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔