دمشق میں فوجی بس میں دھماکہ 14 افراد ہلاک

   

دمشق:شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ میڈیاکے مطابق کل دمشق میں 2 دھماکا خیز آلات کے ذریعے فوجی بس کو نشانہ بنایاگیا۔دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کا دھماکا کافی عرصے بعد دیکھا ،ہم نے سوچا تھا کہ ایسے دھماکے ختم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔