دنتے واڑا میں دو نکسلی گرفتار

   

دنتے واڑا،18دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے دنتے واڑا ضلع کے کٹے کلیان تھانہ پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں چکپال جنگل پاراعلاقے سے دو نکسلیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کل گرفتار نکسلی سکھرام پوڈیم ایل جی ایس رکن بتایا جارہا ہے ،وہیں دوسرا گرفتار کیاگیا نکسلی سکلو پوڈیم جن تاناسرکار کا صدر بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے پریس نوٹ جاری کرکے دونوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔