دنتے واڑہ میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ جاری

   

بیجاپور : چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں آج پھر پولس اور نکسلیوں کے درمیان زبردست مڈبھیڑ ہوئی ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ اس مڈبھیڑ میں آج پھر سے کئی نکسلی مارے جاسکتے ہیں۔ مڈبھیڑ دنتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر واقع اسپری کے جنگلات میں جاری ہے ۔ یہاں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے نکسلیوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے ۔ اس مڈبھیڑ کی تصدیق دنتے واڑہ کے ایس پی گورو رائے نے کی ہے ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ان دونوں ہی اضلاع کے سرحدی علاقوں میں بھیرم گڑھ ایریا کمیٹی کے نکسلائیٹس موجود ہیں۔ اس اطلاع کے بعد دنتے واڑہ اور بیجاپور دونوں اضلاع سے بڑی تعداد میں جوانوں کو بھیجا گیا۔ وہاں موجود نکسلیوں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔
دونوں طرف سے مسلسل فائرنگ جاری ہے ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام اس پورے آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جس طرح سے سیکوریٹی فورسز نے بڑا آپریشن شروع کیا ہے ، اس فائرنگ میں نکسلیوں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔