دنیا بھرمیں 70.75لاکھ افراد کورونا سے متاثر، 4.05لاکھ ہلاک

,

   

امریکہ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ برازیل اور روس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپر

بیجنگ؍ جنیوا ؍ نئی دہلی، 9جون(سیاست ڈاٹ کام) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 70.75 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے تقریبا 4.05 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 70,74,998 افراد کو متاثر کیا ہے اور 4,04,985 افراد کو دنیا بھر میں ہلاک ہوئے ہیں۔اس معاملہ میں امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 9987نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 2,66,598 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران ، 331 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7466 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں 1,29,917 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں جبکہ 1,29,215 افراد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دنیا میں سپرپاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1,956,527 افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 1,10,932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 6,91,758 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 36,455 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی ، کووڈ 19 وبا خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اوراس ملک میں اب تک اس وبا سے 476,658 افراد متاثر ہوئے ہیں اور5,971 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 2,87,621 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40,625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے ۔ اب تک اس ملک میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے 33,964 افراد لقمہ اجل اور 2,35,278 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2,41,717 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27,136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔