دنیا بھر میںکورونا کے 2.28 کروڑمتاثرین، 8لاکھ ہلاکتیں

,

   

واشنگٹن ؍ریو ڈی جنیرو؍ نئی دہلی: جان لیوااور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ۔19) کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس مہلک وبا نے دنیا بھر میں 2.28 کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ 7.98 لاکھ افراد اس کی زد میں آنے سے فوت ہو چکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے اموات کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے جبکہ ہندوستان اس معاملے میں چوتھے مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 22868238 افراد کو متاثراور 797901 افراد کو موت سے ہمکنار کیا ہے ۔کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 5521303 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور175350 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 353233افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 113318 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہفتہ کی صبح ہندوستانی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69878 کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 29,75,701 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 945 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 55,794 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحتمند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22,22,577 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال کیسز میں لگاتار اضافہ سے یہ تعداد بڑھ کر 6,97,330 ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں روس دنیا بھرمیں چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک تقریباً944671 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 16148 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کی وجہ سے یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں603333 اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 12843 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں لاطینی امریکی ملک پیرو کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کے معاملہ میں میکسیکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں 567059 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد27034 ہوچکی ہے ۔ایران میں اب تک 354764 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 20376 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹائنا نے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اب تک ارجنٹائنا میں 329043 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 325241 ہوگئی ہے اور اس وبا کی زد میں آنے سے 41,491 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 305186 افراد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3,580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی مدت کے پاکستان میں 291588 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 6219 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 257065 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35,427 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 255723 ہوچکی ہے ۔