دنیا بھر میں لاکھوں بچوں پر کورونا کے برے اثرات مرتب : اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوروناوائرس وبا کے سماجی اور اقتصادی اثرات کا دنیا بھر کے لاکھوں بچوں پر برا اثر پڑ سکتا ہے ۔اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کورناوبا کو ‘بچوں کے حقوق کا ایک بڑا بحران’ بتاتے ہوئے کہا کہ جھگی بستیوں، پناہ گزین اور مہاجر کیمپوں، حراستی مراکز اور جدوجہد کرنے والے علاقوں میں رہنے والے اور معذور بچے وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ۔یہ رپورٹ جمعرات کے روز جاری کی گئی۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی معیشت میں کساد بازاری کا خدشہ ہے جو اس سال بچوں کی شرح اموات میں بڑے اضافہ کا سبب بن سکتی ہے