واشنگٹن ۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایمیزون ڈاٹ کام کے مالک جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔فوربز میگزین نے رواں سال کے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے، فہرست کے مطابق ایمیزون ڈاٹ کام کے سی ای او جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 114 ارب ڈالر یعنی 177 کھرب روپے ہے۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا فوربز کی لسٹ میں دوسرا نمبر برقرار ہے۔بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 106 ارب ڈالر یعنی 170 کھرب روپے ہے۔فوربز میگزین کے مطابق امریکہ کی دس امیر ترین شخصیات کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 646 ارب ڈالر یعنی ایک ہزار کھرب روپئے ہے۔
