جنیوا ؍ بیجنگ ؍ نئی دہلی: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے اب تک دنیا میں 1.80 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے 6.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی میں سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18,017,556 ہوگئی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وباسے 688,351 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 4,667,930افراد متاثراور 154,841 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2,733,677 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 94,104افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 306,319 تک پہنچ چکی ہے اور 46,286افراد اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اسپین میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 288,522ہے جبکہ 28,445افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 279,699افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5,976افراد فوت ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس نے اب تک 278,835افراد کو متاثر کیا ہے اور 2,917افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں 248,070افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35,154افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں بنگلہ دیش میں 240,746 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3,154 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 232,856ہوگئی ہے اور 5،728 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 225،198 ہے اور 30،268 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 211،220 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9،154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9845 ، کینیڈا میں 8990 ، نیدرلینڈز میں 6169 ، سویڈن میں 5743 ، ایکواڈور میں 5736 ، انڈونیشیا میں 5236 ،مصر میں4728 ، چین میں 4669 ، عراق میں 4603 ، ارجنٹائنا میں 3288 ، بولیویا میں 3153 ، رومانیہ میں 2269 ،سوئزر لینڈ 1981 ،فلپائن میں 2059 ،گوئٹے مالا میں 1835 آئرلینڈ میں 1764 پرتگال میں 1738، پولینڈ میں 1731 ، یوکرین میں 1749، پنامہ میں 1471 ، کرغزستان 1347 اور افغانستان میں 1271 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔