دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 21.38 کروڑ سے تجاوز

   

واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو: دنیا بھرمیں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.38 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44.50 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 644 ہو گئی ہے جبکہ 44 لاکھ 50 ہزار 408 لوگ اس وبا جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.82 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور 6،32،262 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔