ہلاکتیں 501392،امریکہ بدستور پہلے مقام پر ، برازیل کا عالمی سطح پر دوسرا مقام
جنیوا؍بیجنگ؍ نئی دہلی۔دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ جاری اور اب یہ تعدادایک کروڑ سے ، متجاوز کرچکی اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔دنیا میں سپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 13 لاکھ 86 ہزار 948 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 437 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 103 زندگیاں نگل چکا ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 969 ہوگئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 646 ہو چکی ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز بہ روز بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19906 کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اتوار کے روز مصلحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا کے 19906 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5,28,859 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 410 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16095 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں13832مریض ٹھیک ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر 309713مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 203051فعال معاملے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43ہزار 514ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3لاکھ 10ہزار 250ہو چکی ہے ۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2لاکھ 95ہزار 549مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28ہزار341ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9ہزار 135ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 989 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 103 زندگیاں نگل چکا ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 969 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 646 ہوچکی ہے ۔ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز بہ روز بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19906 کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اتوار کے روز مصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا کے 19906 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،28،859 ہوگئی ہے ۔
