اقوام متحدہ:3 جولائی کو دنیا میں اوسط درجہ حرارت 17.01 ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016 کے درجہ حرارت 16.9 ڈگری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔اس دور میں جب انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہروں نے پوری دنیا کو اپنی زدمیں لے رکھا ہے 3 جولائی کو اب تک کا گرم ترین دن تھا۔امریکہ حالیہ ہفتوں میں گرمی کی لہر کی زد میں ہے وہیں چین 35 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت سے نبرد آزما ہے ۔ ہندوستان میں شدید گرمی کے باعث 150 سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں۔