واشنگٹن: دنیا ابھی کورونا وائرس وبا کی تباہی سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ایک اور خطرناک وائرس ماربرگ نے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ اس ماربرگ وائرس کی وجہ سے افریقی ملک استوائی گنی میں اب تک کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا کی طرح اس انتہائی مہلک وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسے میں اسے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس نئے وائرس نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تشویش میں بھی اضافہ کردیا ہے اور اس نے اس حوالے سے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔