بیجنگ۔چینی کمپنی رئیل می کے نئے اسمارٹ فون وی 5 کو متعارف کروادیا گیا ہے جسے دنیا کا سستا ترین 5 جی فون قرار دیا گیا ہے۔یہ اس کمپنی کی وی سیریز کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک 7 این ایم ڈیمنسٹی 720 پراسیسر جبکہ 2 کورٹیکس اے 76 اور کورٹیکس اے 55 دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا 119 فیلڈ آف ویو، تیسرا میکرو سنسر اور چوتھا ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے جو کہ پس منظر کو دھندلا کرکے پورٹریٹ موڈ تصاویر میں مدد فراہم کرتا ہے۔فون میں 6.5 انچ ایل سی ڈی ڈسلے 90 ہرٹز ریفریش جبکہ 180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ پاور بٹن کو ہی فنگرپرنٹ اسکینر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صفر سیصد فیصد بیٹری 65 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔چارجنگ کے دوران فون کی اسکرین کو مکمل برائٹنس کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں دی گئی ٹیکنالوجی بہت کم حرارت خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔کمپنی کے مطابق فون میں ساؤنڈ کے لیے ڈولبی ایٹموس سسٹم دیا گیا ہے۔یہ فون نیلے اورہرے رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1499 چینی یوآن جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 1899 یوآن ہے۔یہ فون سب سے پہلے چین میں دستیاب ہے۔ہ