دنیا : کورونامہلوکین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز

,

   

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ متاثرین کی تعداد 55.88 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 350453 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5588400 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔کووڈ۔19سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے ، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 6387 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 64426 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس وبا سے اب تک 16.81 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اوراس کے سبب 98902 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں برازیل میں بھی کورونانے اب تک 3.92 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 24512 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔ روس میں بھی کووڈ -19 کا غضب جاری ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 3.63 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3807 لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2.67 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3719 اموات ہو چکی ہیں۔