دنیا کی امیرترین شخصیات سے بھی زیادہ امیر خاتون

   

بیجنگ : دنیا کی تاریخ میں ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو موجودہ سرفہرست ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوز اور مکیش امبانی سمیت دیگر امیر ترین افراد کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ دولت مند تھیں۔حیرت انگیز طور پر اس طرح کی شخصیت کے حوالے سے تاریخ نے چین سے تعلق رکھنے والی امیر ترین خاتون ایمپریس وو کا حوالہ دیا ہے۔ چین پر 618سے 907عیسوی تک حکمرانی کرنے والا تانگ خاندان کی ایمپریس وو کے پاس اب تک تاریخ میں دنیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کی دولت کا حجم ایک اندازے کے مطابق غیرمعمولی طور پر 16ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ ایمپریس وو کی دولت کے یہ اعداد وشمار اس وقت دنیا کے امیرترین افراد میں شامل ایلون مسک، مکیش امبانی، جیف بیزوز، گوتم اڈانی اور دیگر کئی کی مجموعی دولت سے کہیں زیادہ ہیں۔جب دنیا کے امیر ترین افراد کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو موجودہ شخصیات ایلون مسک، لوئس ویٹون کے مالک برنارڈ آرنالٹ، ایمیزون کے بانی جیف بیزوز اور ہندوستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کا نام ذہن میں آتا ہے لیکن ایمپریس وو کی غیرمعمولی دولت کے علم بہت کم لوگوں کو ہے حالانکہ ان کی دولت ان سب کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ ہے۔ ایمپریس وو کے 16ٹریلین ڈالر کے مقابلے میں ایلون مسک کی دولت 229ارب ڈالر، بیزوز کی 174ارب ڈالر اور مکیش امبانی کی دولت 106.2ارب ڈالر ہے۔