دنیا کے خوشحال ممالک کے زمرے میں بھارت کا 136 واں مقام

   


حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : خوشحالی ہر ایک کے لیے مختلف انداز میں ہوتی ہے ۔ دنیائے ممالک میں کئی ملک دولت ، ٹکنالوجی ، سیاحت اور سکون کے اعتبار سے خوشحال پائے جاتے ہیں اور کئی ملک طاقت کے لحاظ سے خوشحالی کے زمرہ میں پائے جاتے ہیں ۔ ان ممالک میں فن لینڈ ایک ایسا ملک ہے جو انتہائی خوشحال ملک ثابت ہوا ہے ۔ اور مسلسل 5 ویں مرتبہ فن لینڈ کو دنیا بھر میں خوشحال ملک قرار دیا گیا ہے ۔ یوروپی ملک فن لینڈ کو ورلڈ ہیپی ایسٹ کنٹری 2022 کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک تیسرے نمبر پر آئی لینڈ چوتھے مقام پر سوئزرلینڈ 5 ویں نمبر پر نیدر لینڈ 6 ویں نمبر پر لگثرمبرگ 7 ویں مقام پر سوئیڈن 8 ویں مقام پرناروے 9 ویں مقام اسرائیل 10 واں نیوزی لینڈ ممالک پائے جاتے ہیں ۔ بڑے ممالک میں شمار کئے جانے والے کیناڈا 15 ویں امریکہ 16 ویں برطانیہ 17 مقام پر پائے گئے ۔ حالانکہ ان ممالک کے زمرے میں ہمارا ملک بھارت نیچے 10 ویں مقام پر پہونچا ہے ۔ کل 146 ممالک میں ورلڈ ہیپی ایسٹ کنٹری سروے کیا گیا جس میں بھارت کو 136 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ گذشتہ کے مقابل بھارت کے رینک میں بہتری دیکھی گئی ہے لیکن بھارت کے پڑوسی ممالک پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا بھارت سے بہتر مظاہرہ حیران کن ہے ۔ ورلڈ ہیپی ایسٹ کنٹری 2022 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 103 ویں مقام پر جاری ہے جب کہ بنگلہ دیش 99 ویں مقام پر اور سری لنکا 126 ویں مقام پر ہے ۔ سابقہ رپورٹ کا تقابل کرنے پر ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے پڑوسی ممالک خوشحالی کے زمرے میں بہتر مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اسطرح انتہائی بے چین ملک افغانستان 146 ویں مقام پر اور اس سے زیادہ لبنان اور زمباوے ممالک پائے جاتے ہیں ۔۔ع