دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایشیائی ممالک کا غلبہ

   

دبئی۔ جاریہ ہفتہ شائع ہونے والی عالمی انڈیکس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کی بین الاقوامی سفر میں اہمیت اور اس کی طاقت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس فہرست میں بیان کردہ بعض پاسپورٹ طاقت ور اور بعض کمزور قرار دیے گئے ہیں۔ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس پر ایشیائی ممالک کا تسلط برقرار ہے اور کئی عرب ممالک کے پاسپورٹ بھی اس میں شامل ہیں۔ جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا نے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی درجہ بندی میں برتری حاصل کی ہے۔