دنیا کے غریب ترین صدر کینسر کی وجہ سے قریب المرگ

   

عدیس ابابا: دنیا کے غریب ترین سربراہ کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ خوسے 2010 سے 2015 تک ملک کے صدر رہے تھییوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے Búsqueda کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے۔چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔ یوراگوائے کو لاطینی امریکہ کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔