دنیا کے مختلف حصوں میں سال کا پہلا چاند گہن

,

   

مسجد الحرام میں آج فجر کی نماز کے بعد نماز خسوف کا اہتمام

دوبئی ۔ /20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے نصف حصوں میں آج اس سال کا پہلا چاند گہن وقوع پذیر ہورہا ہے ۔ کہیں یہ چاند گہن ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجکر 4 منٹ کو شروع ہوا تو کہیں ہندوستانی وقت 10 بجکر 11 منٹ سے شروع ہوکر 62 منٹ تک برقرار رہا ۔ کرہ ارض کا سایہ چاند پر پڑنے اور سورج اور چاند کے درمیان حائل ہونے سے گہن وقوع ہوتا ہے ۔ سوپر مون کے ساتھ چاند گہن سب سے زیادہ شمالی اور جنوبی امریکہ کے علاوہ گرین لینڈ ، آئس لینڈ ، آئیرلینڈ ، برطانیہ ، ناروے ، سویڈن ، پرتگال اور فرانس کے علاوہ اسپین کے ساحل میں دکھائی دے گا ۔ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور ایشیاء (ہندوستان) میں چاند گہن دکھائی نہیں دے گا ۔ آئندہ مکمل چاند گہن مئی 2021 ء تک ہوگا ۔ دوبئی ، سعودی عرب میں جزوی چاند گہن دکھائی دے گا ۔ خلیجی ممالک میں چاند گہن کا کل پیر کی صبح 5.37 بجے سے آغاز ہوگا ۔ بعض جگہ 6.35 بجے صبح شروع ہوگا اور مکمل چاند گہن 7.43 بجے ہوگا ۔ اس کا انتہائی وقت 8.13 بجے صبح ہے اور چاند گہن 8.44 بجے صبح ختم ہوگا ۔ مکہ معظمہ مسجد الحرام میں پیر کو فجر کی نماز کے بعد چاند گہن کی نماز ادا کی جائے گی ۔ امامت شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کریں گے ۔ حرمین انتظامیہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ یوم المصلین الصلوٰۃ الخسوف (نماز خسوف) صبح 6 بجکر 33 منٹ پر ہوگی ۔