نئی دہلی : زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز کہا کہ آب و ہوا میں تبدیلی کے چیلنجوں کے درمیان، آدھی دنیا غذائی تحفظ کے لیے ہندوستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے اور اس سے ملک کی ذمہ داری مزیدبڑھ گئی ہے ۔پوسا کرشی وگیان میلے کا افتتاح کرتے ہوئے تومر نے کہا کہ کووڈ بحران کے دوران بھی ہندوستان نے دنیا کے مختلف ممالک کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا تھا اور 2050 تک بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ کووڈ کے دوران دنیا کی بڑی معیشتیں تباہ ہوگئی تھیں، لیکن ہندوستان میں کسانوں کی محنت کی وجہ سے فصلوں کی بے شمار پیداوار ہوئی۔ کووڈ کے بعد زرعی شعبے میں اضافہ ہوا ہے ۔