دن کے اجالے میں ٹی ایم سی ضلع جنرل سکریٹری کوگولی کر قتل کردیاگیا

,

   

کسی وقت میں کانگریس کے ریاستی صدر اورپارٹی کے سینئر لوک سبھا ممبر ادھیر رنجن چودھری کے قریبی رہے متوفی لیڈر نے بعد میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیا ر کرلی تھی


کلکتہ۔ ترنمول کانگریس مرشد آباد ضلع جنرل سکریری ستین چودھری کو اتوار کی دوپہر دن دھاڑے گولی مار کر قتل کردیاگیا ہے۔کسی وقت میں کانگریس کے ریاستی صدر اورپارٹی کے سینئر لوک سبھا ممبر ادھیر رنجن چودھری کے قریبی رہے متوفی لیڈر نے بعد میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیا ر کرلی تھی۔

چودھری کو اس گولی ماری گئی جب وہ اتوار کی دوپہر مرشدآباد کے بھارت پور میں ایک زیر تعمیر پل کے سامنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک تین حملہ آور موقع پر دو موٹرسیکلوں پر سوار ائے‘ چودھری پر قریب سے گولی ماری او رموقع سے فرار ہوگئے۔

خون میں لت پت چودھری کو مرشد آباد میڈکل کالج او راسپتال لے جایاگیا‘ جہاں پر اس کی موت ہوگئی۔ اس پیش رفت سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی وجہہ برسراقتدار پارٹی کی اندرونی لڑائی ہوسکتی ہے‘ متوفی لیڈر نے پارٹی کے ضلعی قیادت اور دیگر طبقات سے اختلافات کی وجہہ سے ذاتی معاملات سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی۔

توقع کے مطابق سیاسی رسہ کشی اس قتل کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔ مقامی ترنمول کانگر یس لیڈر اورچیرمن برہما پور میونسپلٹی ناروگوپال مکھو پادھیائے نے کہاکہ قتل کانگریس او رسی پی ائیایم کی حمایت کے مزے لوٹ رہے مقامی غنڈوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مجوزہ لوک سبھا انتخابات سے قبل علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے جان بوجھ کر یہ قتل کیاگیاہے“۔

تاہم سی پی ائی ایم مرشد آباد ضلع سکریٹری ضمیر ملا نے ان الزامات بکواس قراردیا او رکہاکہ ترنمول کانگریس میں رائیل اسٹیٹ کاروبار کے فروغ میں حصہ داری پر جاری اندرونی لڑائی کے نتیجے میں یہ قتل ہوا ہے۔

ضلع سپریڈنٹ آ ف پولیس مرشد آباد سوریا پرتاب یادو نے کہاکہ اس معاملے میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور قتل کے مقام پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے قاتلوں کی نشاندہی کاکام کیاجارہا ہے۔