حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گاندھی نگر اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق ان دونوں نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کیا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 52 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ نیو بھوئی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 62 سالہ بھدرایا جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا اس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد مچھر مارنے کی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ بھدرایا ، گاجولہ رامارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیے ہیں ۔۔